بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

لاہور: مختلف علاقوں میں خواجہ سرا اور 3 خواتین سے مبینہ زیادتی

لاہور کے مختلف علاقوں میں خواجہ سرا اور 3 خواتین سے مبینہ زیادتی کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔ واقعات میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہ کیے جاسکے۔ 

پولیس کے مطابق رائیونڈ میں دو ملزمان نے خواجہ سرا انمول کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے میں ڈرائیور نے گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کی۔

پولیس نے ڈاکٹر اور اس کےایک ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی۔

ہربنس پورہ میں 13 سال کی لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ شالیمار کے علاقے میں بھی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں لیکن ابھی کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.