پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہور قلندرز نے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام سے منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی سے منسوب اسکالر شپ 5 کھلاڑیوں کو دیں گے جبکہ کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ دینے پر وہ لاہور قلندرز کے مشکور ہیں۔
لاہور میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے سی او او ثمین رانا ہیڈ چ عاقب جاوید اور کپتان شاہین آفریدی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پلئیرز ڈیولپمنٹ پروگرام میں 10 ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم آف 22 کے 19 کھلاڑیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، تین کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ملک بھر سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔
پانچ نوجوانوں کے لیے اسکالر شپ کو لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
سی او او لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ 22 نوجوانوں کے لیے اس مرتبہ مختلف انداز سے پاتھ وے پروگرام کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں گراؤنڈز کم ہوگئے ہیں اس مرتبہ دور دراز علاقوں سے زیادہ ٹیلنٹ ملا ہے۔
Comments are closed.