پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ڈیولپمنٹ ٹیم، کلاس آف 22 کا دورہ نمیبیا کامیاب رہا ہے۔ نوجوانوں کو موقع دینے کی روایت برقرار رکھیں۔
ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نمیبیا میں کھلاڑی توقعات پر پورا اترے ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
لاہور میں پاکستان سپر لیگ کی سب سے متحرک اور چیمپئن فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ پلئیرز ڈیولپمنٹ پروگرام کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے بعد ٹرائلز سے کلاس آف 22 کا انتخاب کیا گیا جسے وعدے کے مطابق بین الاقوامی ایکسپوژر کے لیے نمیبیا بھیجا۔
انہوں نے بتایا کہ نمیبیا کے چار کرکٹرز نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ بھی حاصل کی۔ نمیبیا کرکٹ کے ساتھ پارٹنرشپ برقرار رہے گی۔
ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ڈیولپمنٹ ٹیم کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی نمیبیا سیریز میں کھیلنے کا موقع ملا اور اس کے ساتھ ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ دو 50، 50 اوورز کے میچز بھی کھیلے۔ مقصد نوجوانوں کو ٹاپ لیول پر کرکٹ کا تجربہ فراہم کرنا تھا۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور مستقبل میں مزید پلیٹ فارم مہیا کریں گے۔
Comments are closed.