بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے مات دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے مات دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے آج کے واحد میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 187 رنز کا ہدف دیا۔

پی ایس ایل 5 کی رنر اپ ٹیم نے لیگ میچ میں دفاعی چیمپئن کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 19 اعشاریہ2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.