پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں قرضہ دلوانے کا جھانسہ دے کر لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کے مطابق لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کے الزام میں حبیب اللّٰہ نامی ملزم کو ماڈل ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے مکان میں گن پوائنٹ پر مذکورہ لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ طور پر زیادتی کی تھی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے یہ بھی بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔
Comments are closed.