جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

لاہور: فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کیس کے ملزم مراد ارشد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر پر مشتمل بینچ نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی۔

عدالت نے ملزم مراد ارشد کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے مراد ارشد کو 5، 5 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.