پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور عمران خان کی ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی بھی موجود تھے۔
اس دوران عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی حکومت کے خاتمے پر وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو مبارکباد دی۔
ملاقات میں پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
اس پر پرویز الہٰی نے بتایا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.