جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

لاہور: عدالت کا ایف آئی اے کو بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سیشن کورٹ لاہور نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے حمیزہ مختار کی درخواست پر سماعت کے بعد مقدمے کا حکم جاری کیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، جس کے مطابق حمیزہ مختار نے دھمکانے اور بلیک میل کرنے سے متعلق درخواست دی تھی۔

ایف آئی اے نے اپنی عدالت میں بتایا کہ بابر اعظم انکوائری میں شامل نہیں ہوئے، بابر اعظم کی جگہ اس کا بھائی فیصل اعظم پیش ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فیصل اعظم نے بابر اعظم کے پیش ہونے کے لیے مہلت طلب کی ہے۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعظم اب تک انکوائری میں شامل نہیں ہوئے اور نہ ہی انھوں نے بیان ریکارڈ کروایا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ بابر اعظم کا پیش نہ ہونا اس معاملے میں ان کا قصوروار ہونا ظاہر کرتا ہے۔

عدالت نے اندراج مقدمے کا حکم اور قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.