سی سی پی او لاہور کے حکم پر نواں کوٹ پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 15 پر کال چلنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نعمان خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اور موبائل ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا ہے۔
لاہور پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم نعمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.