بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے FBR کا انکار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔

آصف محمود جاہ کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریر کردہ اور ناگزیر انفرادی درخواستوں پر متعلقہ کمشنرز کھلے دل سے توسیع دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.