لاہور کے علاقے نصیر آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاہور نصیر آباد میں شادی کے تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ ہوئی، جس کی زد میں آکر 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ سے پولیس اہلکار ماجد اور اُس کا بھائی صفدر جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق اہلکار ماجد کی بھتیجی کی شادی کی تقریب تھا اور اُس کا ایک عزیز ہوائی فائرنگ کررہا تھا، جس کی زد میں دونوں بھائی آگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.