لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 34 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 29، پنڈی میں 2، گجرات، جھنگ اور پاک پتن میں 1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 398 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.