بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے افغانستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے طالبان سے مذاکرات شروع

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ  پاکستان نے افغانستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے طالبان سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں، مخلوط افغان حکومت نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے امن کے مفاد میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے ملاقات کے بعد تاجک ہزارہ اور ازبک برادری کی  شمولیتی حکومت کے خاطر افغان طالبان مجاہدین سے مذاکرات شروع کردیے ہیں،افغانستان میں قیام امن کیلیے متحرک ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجشیر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رکھی جائے،40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز تاجکستان کے صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم نے  طالبان سے محاذ آرائی نہ کرنے والے تاجک رہنماؤں کو افغان حکومت میں نمائندگی دلوانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

You might also like

Comments are closed.