جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

لاہور: سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد

لاہور کے سروسز اسپتال کے ہاسٹل میں ایک ڈاکٹر مردہ حالت میں پایا گیا جس کی شناخت ڈاکٹر حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے، ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر حسن کا علاج جاری تھا اور گزشتہ رات اُنہیں اسسٹنٹ پروفیسر کو بھی چیک کروایا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اسپتال کا ایک ڈسپنسر رات بھر ڈاکٹر حسن کے ساتھ موجود رہا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈاکٹر کی لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.