وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عوام سے کوئی بات نہیں چھپائیں گے، ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کریں گے۔
راجا بشارت نے کہا کہ بلال یاسین پر حملہ بلائنڈ کیس تھا، ایک شوٹر نے اعترافی بیان جمع کروایا ہے، بلال یاسین پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم ملک سے فرار ہوگیا ہے، مرکزی ملزم کو واپس لانے کے لئے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جس رویے کا اظہار لیڈر آف اپوزیشن نے کیا وہ جمہوری رویہ نہیں ہے، یقین دہانی کے باوجود اپوزیشن والوں نے ایوان سے باہر جاکر ڈرامہ لگا دیا۔
راجا بشارت نے کہا کہ سانحہ مری ایک قدرتی آفت کا نتیجہ تھا، ہم تمام لواحقین کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عوام سے جو وعدہ کیا پورا کیا، ذمہ داروں کوسزا دی۔
Comments are closed.