بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: زیادہ گوشت کھانے سے پیٹ کے امراض میں اضافہ

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں عیدالضحیٰ کے دنوں میں زائد گوشت کھانے سے پیٹ کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 3 دن میں تقریباََ 1200 کیسز لاہور کے اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ پیٹ کےامراض والے کیسز کی تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت کم رہی جبکہ اس موسم میں معمول سے زیادہ مریض اسپتالوں میں آتے ہیں۔

ایم ایس جنرل ڈاکٹر عبد الرزاق نے کہا کہ عید کے 3 روز گیسٹرو کے 823 مریض داخل ہوئے جبکہ زیادہ گوشت کھانے سے بیمار 145مریض لائے گئے۔

بلوچستان کے شہر پشاور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر معدے اور پیٹ درد کی شکایت پر 7 ہزار سے زائد مریض اسپتال لائے گئے۔

ڈاکٹر عبد الرزاق نے کہا کہ سروسز اسپتال میں 70 اور جناح اسپتال میں بھی پیٹ کے 26 مریض اسپتال آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.