اسلام آباد کی سیشن عدالت سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 3 سال قید کی سزا سنانے کے فیصلے کے بعد لاہور میں زمان پارک جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔
لاہور میں پولیس نے سڑکوں پر اپنی گاڑیاں کھڑی کردی ہیں۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3سال کی سزا سنائی جاتی ہے، ان کے گرفتاری کے وارنٹ نکالے جاتے ہیں۔
جج نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، قابلِ سماعت ہونے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
Comments are closed.