لاہور کے رمضان بازاروں میں سستی چینی کے حصول کے لیے شہری مسلسل خوار ہونے پر مجبور ہیں، کسی رمضان بازار میں چینی وقت پر پہنچ نہیں پا رہی تو کہیں چینی ہونے کے باوجود لوگوں کو طویل قطاروں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کی زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔
شدید گرمی، روزے کی حالت اور کورونا کے خطرات، اس کے باوجود مہنگائی کی چکی میں پسے غریب شہریوں کے لیے چند روپوں کی بچت کس قدر اہمیت کی حامل ہے، یہ جاننا ہو تو لاہور کے کسی بھی رمضان بازار چلے جائیں۔
وہاں آپ کو محض دو کلو سستی چینی کا پیکٹ لینے کیلئے مرد و خواتین، بوڑھوں اور بچوں کی طویل لائنیں لگی نظر آئیں گی۔
شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ کے باعزت طریقے سے چینی دینے کے دعوے بوگس ہیں۔
باغبانپورہ رمضان بازار میں چینی خریدنے کے لیے لوگوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، مگر چینی غائب ہے۔
والٹن رمضان بازار میں چینی تو موجود ہے مگر خواری گھنٹوں لائنوں میں لگے شہریوں کا پھر بھی مقدر بنی ہوئی ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ ایک پیکٹ سستی چینی کے لیے انہیں ذلیل کر کے رکھ دیا گیا ہے، انتظامیہ چینی کا حصول آسان اور باعزت بنائے۔
Comments are closed.