جناح اسپتال لاہور میں کورونا وائرس ویکسین کی 600 خوراکوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت نے اسپتال انتظامیہ سے ویکسین کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
ایم ایف آفس جناح اسپتال کا کہنا تھا کہ ویکسین کا ریکارڈ مرتب کرنے میں دشواری آئی ہے، ڈاکٹرز نے ویکسین لگانے کے بعد انٹریز نہیں کیں۔
انھوں نے بتایا کہ خوراکیں غائب ہونے کا تعین مکمل اندراج کے بعد ہوگا۔
ادھر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں کورونا ویکسین کا آڈٹ کر رہے ہیں، ویکسینیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن میں بے ضابطگیوں پر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.