لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے لیسکو کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔
لاہور میں پنجاب یونیورسٹی، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، بند روڈ، سمن آباد، کوٹ خواجہ سعید، ہربنس پورہ، باغبان پورہ، مصری شاہ اور بادامی باغ میں بجلی معطل ہو گئی۔
ترجمان لیسکو کے مطاق بارش رکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہو گا۔
ادھر ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ لاہور میں اب تک 103 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے، شہر میں تمام انڈر پاسز کلیئر ہیں۔
ایم ڈی واسا نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارش رکنے کے بعد 3 گھنٹے میں پانی نکال دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسیٔ آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
Comments are closed.