hookup lynchburg va glasgow hookups whisper hookup hookup Mansfield Center california hookup bar asian girls edelman hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور آلودہ ترین، کراچی ساتویں نمبر پر

آلودگی اور اسموگ نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے اور کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاء آج انتہائی آلودہ ہے، جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 318 تک جا پہنچی ہے۔

وسطی پنجاب کے اکثر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی فضاء بھی آلودہ ہے، شہرِ قائد کی فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 164 ریکارڈ ہوئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فہرست میں منگولیا کا شہریولان باتار دوسرے نمبر پر ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی 247 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست میں آج بہاولپور ملک کا آلودہ ترین شہر ہے جہاں آلودگی 415 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

اس فہرست میں فیصل آباد 373 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.