لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا، کراچی چھٹے نمبر پر ریکارڈ ہوا ہے۔
لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ کا سلسلہ برقرار ہے، عالمی ویب سائٹ کے مطابق آج بھی لاہور 299 پر ٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ریکارڈ ہوا ہے۔
تاہم دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بھارتی دارالحکومت نئی دلی ہے، جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 352 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح 172پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ کراچی دنیا کاچھٹا آلودہ شہر ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد141، راولپنڈی 133 اور رحیم یارخان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 131 ریکارڈ ہوا ہے۔
لاہور کے لوئر مال 264، ٹاؤن شپ 294، ڈی ایچ اے 408، قذافی اسٹیڈیم کا ایئر کوالٹی انڈیکس 365 ریکارڈ ہوا ہے۔
فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور گلے کی خرابی سمیت کئی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
بچوں کو اسموگ سے بچانے کے لیے سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں میں ہفتہ، اتوار اور پیر تین دن کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.