لاہور کے شہریوں کو لوڈشیدنگ میں عارضی ریلیف مل گیا، لیسکو کا بجلی کوٹہ بڑھا دیا گیا، جس سے شارٹ فال میں کمی ہوئی ہے۔
لیسکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی رسد 3700 میگاواٹ جبکہ طلب 4100 ہے، بجلی کا شارٹ فال چار سو میگاواٹ رہ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دیہی اور چھوٹے شہروں میں لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر 7 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
لسیکو حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کم سے کم لوڈشیدنگ کی جائے، بجلی کی سپلائی کا کوٹہ مزید بڑھانے کا کہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.