لاہور میں پنجاب یونیورسٹی انڈر پاس میں ایل پی جی کا کنٹینر پھنس گیا ۔
لاہور کی ٹریفک پولیس کی جانب سے انڈر پاس میں پھنسے ایل پی جی کے کنٹینر کو نکالنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ایل پی جی کنٹینر پھنسنے کے باعث کینال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹینر کو انڈر پاس میں پھنسے کئی گھنٹے گزر چکے ہیں، جسے نکالنے میں مزید 1 سے ڈیڑھ گھنٹہ لگ سکتا ہے۔
حکام نے لاپروائی کا مظاہرہ کرنے پر کنٹینر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed.