بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، گجرات، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

برطانیہ سے آئے کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، لاہور کے 16، گجرات کے 17اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون بارہ بجتے ہی شروع ہوگیا۔

پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے تک کھلیں گی، انتہائی ضرورت پر ایک فرد ہی گھر سے نکل سکے گا، پنجاب کے تمام کاروباری مراکز پیر سے شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس نہیں کھولی جائیں گی۔ نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کام کرے گا۔

سب سے زیادہ متاثرہ 7شہروں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالا اور گجرات کے تمام اِن ڈور شادی ہال، مزار، درگاہیں، سنیما اور کمیونٹی سینٹر بند رہیں گے۔

این سی او سی نے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبوں سے حفاظتی انتظامات پر سختی سے عمل درآمد کا کہہ دیا۔

ادھر خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں بھی لاک ڈاؤن پر غور جبکہ بعض ملکوں سے بین الاقوامی سفر پر مزید پابندی پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.