لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا تنویر سلامت نامی ڈاکو 6 اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے درجن سے زائد مقدمات درج تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ماہ قبل گلشن راوی میں ایک شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرکے 12 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔
ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.