صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس بند رکھنے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاؤ اور ایس او پیز کے سبب لاہور کے مزید 7 اضلاع میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں گجرات، بھکر، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد میں دکانیں کھلی رہیں گی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق ٹوبہ اورملتان کے تاجر اتوار کے روز دکانیں کھلی رکھ سکتے ہیں جبکہ مقامی ضرورت کے تحت متعلقہ اضلاع کو اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کے روز مارکیٹس بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق گجرات، بھکر، میانوالی، منڈی بہاؤ الدین، فیصل آباد، ٹوبہ اور ملتان میں مارکیٹس 6بجے ہی بند ہوں گی جبکہ راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، چنیوٹ، خانیوال،اور ڈیرہ غازی خان میں مارکیٹس اتوار کو کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق متعلقہ اضلاع میں صرف مقامی ضرورت کو دیکھتے ہوئے دنوں میں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ اوقات کار میں نہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ تاجر برادری حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کرے، دوکاندار اور گاہک کاروباری اوقات میں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مقررہ وقت پر کام کرنے سے حالات میں بہتری آئے گی۔
Comments are closed.