لاہور میں سابق انسپکٹر عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ صدیق بٹ، علی میر، عبدﷲ میر اورحمزہ میر سمیت 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں پولیس انسپکٹر ارشد امین بٹ بھی نامزد ہے۔
گزشتہ روز ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے لاہور میں واقع گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی۔
عابد باکسر نے بتایا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سے ایک عرصے سے مجھے دھمکیاں مل رہی تھیں۔
Comments are closed.