چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ڈیوٹی سے غیر حاضر اسسٹنٹ میونسپل آفیسر کو معطل کردیا۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے لاہور میں وحدت کالونی رمضان بازار کا دورہ کیا، اس دوران ڈیوٹی سے غیرحاضری پر اسسٹنٹ میونسپل آفیسر کو معطل کردیا۔
چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے لاہور میں وحدت کالونی رمضان بازار کا دورہ کرکے اشیاء کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری نے ڈیوٹی سے غیرحاضری پر اسسٹنٹ میونسپل آفیسر سہیل گوندل کو معطل کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، انتظامی افسران متحرک انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔
جواد رفیق ملک نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed.