لاہور میں پرائمری سے مڈل تک تمام کلاسز یکم فروری سے شروع ہوجائیں گی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاہور کے تمام مدارس اور اسپیشل ایجوکیشن ادارے بھی یکم فروری سے کھل جائیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے50 فیصد طلباء کو بلانے کے ایس او پیز پر عمل کریں گے۔
اس کے علاوہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری بورڈ کے امتحانات مئی جون میں لیے جائیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.