جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

لاہور، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مساجد سے اعلانات

لاہور کی مساجد اور امام بارگاہوں سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے اعلانات کرانا شروع کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور کی مساجد اور امام بارگاہوں کروائے جانے والے اعلانات میں لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

اعلانات میں خاص طور پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا مثبت کیسز کے 12 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں مؤثر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، یکم اپریل سے شادی کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ دکانیں شام 6 بجے بند کرنا ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.