عید کی آمد میں کئی دن ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے خدشے پر خواتین نے ابھی سے سیلونز کا رخ کرلیا ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ جلدی اس لیے کررہی ہیں کہ عید کا میک اپ کہیں لاک ڈاؤن کی نذر نہ ہوجائے۔
کورونا کے باعث عید پر ممکنہ لاک ڈاؤن کا ڈر ہے، جو خواتین کو چاند رات سے بہت پہلے سیلونز کی طرف کھینچ لایا۔
بڑی تعداد میں خواتین اسکن اور بالوں کی آرائش کے لئے سیلونز آنے لگیں ہیں۔
سیلون مالک عدنان اور انتظامی امور دیکھنے والی عائشہ نے کہا ہے کہ سیلونز پر صرف ایڈوانس بکنگ کروانے والے کسٹمرز مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہی آنے دیا جاتا ہے۔
سیلون میں خواتین ہیئر کلر، پروٹین ٹریٹمنٹ، فیشل، مینی پیڈی کیور اور دیگر کام کروارہی ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں خواتین نے کہا کہ وہ سج دھج پر اپنوں کے ساتھ گھر پر ہی عید منائیں گی۔
خواتین کا کہنا ہے کہ رمضان کا آخری عشر ہ شروع ہوتے ہی انہوں نے بناؤ سنگھار شروع کردیا ہے، ان حالات میں چاند رات کا انتظار نہیں کیا جاسکتا۔
Comments are closed.