جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے پر غور کیاجا رہا ہے، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا انفیکشن کی شرح 19فیصد ہے، لاک ڈاون مزید سخت کرنے پر غور کیاجا رہا ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد  نے جیوپاکستان میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا انفیکشن کی شرح 17فیصد ہے، این ڈی ایم اے نے مزید سو وینٹی لیٹر پنجاب کے لیے پہنچا دیئے ہیں، ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں تبدیل کیا جا رہاہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اسپتالوں میں ابھی بھی گنجائش ہے لوگ تسلی رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ڈائریکٹ اسپتال نہ جائیں ،1122سے رابطہ کریں ، 1122سے رابطہ کرنے پر مریضوں کو دستیاب سہولت والے اسپتال لے جایا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا ویکسین پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان میں کورونا ویکسینیشن صبح 10 تا 4 اور رات 9 تا ایک بجے ہوگی، لاہور میں 19وینٹی لیٹر اور 30 فیصد آکسیجن بیڈ دستیاب ہیں، پنجاب میں کورونا بیڈ پر 70 فیصد مریض داخل ہیں اور 30 فیصد دستیاب ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 27ہزار سے 30ہزار ویکسین روزانہ لگا رہے ہیں، جو ویکسینیشن سینٹر نہیں آسکتے وہ 1033پر رابطہ کریں، گھر پر ویکسین لگائی جائے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اس مہینے 70لاکھ ویکسین چین سے آرہی ہیں  جبکہ 10 لاکھ پہنچ چکیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.