جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ تاریخ نہیں، ڈیٹا دیکھکر کرینگے، بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ تاریخ نہیں بلکہ ڈیٹا دیکھ کر کیا جائے گا۔

ساؤتھ ویلز میں ویکسینیشن سینٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر انجیلا میکلین کا موقف درست ہے کہ پابندیوں میں نرمی تاریخ نہیں ڈیٹا دیکھ کر ہونا چائیے۔

پیر کو پابندیوں میں نرمی کا روڈ میپ بہت محتاط اور سوچ سمجھ کردیں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ ایسا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں جس پر واپس نہ آنا پڑے۔ پابندیوں میں نرمی مرحلہ وار ہوگی، اب بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.