سکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹی مراد راہموں کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاڑکانہ بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر ظہیر الدین بھٹو کو اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں قائم مقام ناظم امتحانات مقرر کردیا ہے.
خیال رہے کہ ظہر الدین بھٹو اس سے قبل ثانوی تعلیمی بورڈ میں بھی قائم مقام ناظم امتحانات رہ چکے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں سکریٹری بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب معلوم ہوا کہ سکریٹری بورڈ مرید راہموں کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ انہیں گزشتہ برس جنوری میں سندھ کے طاقت ور بیوروکریٹ آصف حیدر شاہ کی سفارش پر اسلام آباد سے سکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز مقرر کیا گیا تھا۔
تاہم اس دوران 3 بار ان کے تبادلے کی کوشش کی گئی تاہم کراچی کی اہم سیاسی شخصیت کی مخالفت کے باعث ہر بار ان کا تبادلہ رک جاتا تھا لیکن اب اس اہم سیاسی شخصیت نے مرید راہموں کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ہے۔
Comments are closed.