بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی واپسی ہماری ترجیح تھی اور اب بھی ہے۔
کوئٹہ میں افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب میں اختر مینگل نے کہا کہ بی این پی کے ووٹ صرف 4 مگر ان کا وزن بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی واپسی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت ہمارے 4 ووٹوں پر قائم ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی کے 10 ووٹوں کا وزن اب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بھی پتہ چل گیا ہے۔
Comments are closed.