بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاپتہ افراد کمیشن، پی اے سی کی جاوید اقبال کو ہٹانے کی سفارش

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن سے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔

پی اے سی نے لاپتہ افراد کمیشن کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے دوران اجلاس کہا کہ سابق چیئرمین نیب کو پی اے سی میں بلایا جائے۔

دوسری طرف ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان سے ادائیگیوں کےلیے پی اے سی نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو طلب کرلیا ہے۔

رکن کمیٹی نزہت پٹھان نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں 7 کروڑ کے مقروض ہیں، کوئی ہزار روپے کا مقروض ہو تو الیکشن میں کاغذات قبول نہیں ہوتے۔

چیئرمین نیب نے پی اے سی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں 1800 نادہندہ افراد کی لسٹ تیار کی گئی ہے، یہ فہرست الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو بھیجیں گے۔

پی اے سی نے چیئرمین نیب سے ہیلی کاپٹر کیس کے نادہندگان کی فہرست بھی مانگ لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.