وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کر دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں تاحکمِ ثانی توسیع کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی مدت میں توسیع کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ماضی میں لاپتہ افراد کمیشن کی مدت میں 6 ماہ سے 3 سال تک کی توسیع کی جاتی تھی۔
2011ء میں پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں لاپتہ افراد کمیشن قائم کیاگیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.