اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی تک اہل خانہ کو اس کی تنخواہ کے برابر ماہانہ ادائیگی کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ نے اپنی فیصلے میں کہا کہ اس پر عمل درآمد کرکے 3 اگست تک رپورٹ جمع کرائی جائے۔
لاپتہ شہری متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئی ٹی شعبہ میں ملازم تھا اور چھٹی پر پاکستان آیا تھا۔
والدہ کے مطابق 19 مئی 2015 کو لاپتا ہونے کے وقت بیٹے عمران خان کی تنخواہ 3 ہزار درہم تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.