پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے 26 مارچ کو لانگ مارچ کے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، لانگ مارچ کے نتیجے میں حکومت ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے، بجلی، گیس اشیائے ضروریہ کوئی ایسی چیز نہیں جس کی قیمت نہ بڑھی ہوں۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس نالائق حکومت کا خاتمہ اب قوم پر فرض ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ڈی ایم تحریک اور لانگ مارچ پر مشاورت ہوئی ہے، جبکہ سینیٹ انتخابات کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
Comments are closed.