لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں لاہور کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 18رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
جمشیداقبال چیمہ،حماد اظہر،یاسمین راشد،شفقت محمود، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید،میاں اسلم اقبال،زبیر نیازی، ندیم عباس کے علاوہ طارق اقبال، عدیل، زمان خان، افضال عظیم، حسان نیازی، مراد راس اور یاسر گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو متعلقہ تھانوں میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاہدرہ،بھاٹی گیٹ،شفیق آباد،گلبرگ میں مقدمات درج ہیں۔
Comments are closed.