ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ راولپنڈی آصف خان کا کہنا ہے کہ لال حویلی کو واگزار کرایا جائے گا، وقف املاک کے عملے کو پولیس کی معاونت حاصل ہوگی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ راولپنڈی آصف خان نے کہا کہ لال حویلی واگزار کرانے کے دوران مزاحمت کی تو مقدمات درج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق کی جمع کرائی گئی دستاویزات کی انکوائری کر رہے ہیں۔
آصف خان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق کی فراہم کردہ دستاویزات مکمل نہیں۔
Comments are closed.