لاہور میں چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی پارٹی مسلم لیگ ق کی سنٹرل کمیٹی کا اجلاس کل تک ملتوی ہوگیا، کل کے اجلاس میں پنجاب حکومت کے رویے اور تحفظات سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
لاہور میں مسلم لیگ ق کی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی، سینیٹر کامل علی آغا، سالک حسین اور حسین الہٰی نے شرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب حکومت کے رویے اور تحفظات کے حوالے سے لائحہ عمل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کامل علی آغا کے مطابق اتحادی ہونے کی بات الگ ہے، وہ اپنے اسپیکر سے صرف بجٹ اجلاس کے لیے ملاقات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد پارٹی منشور کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے رویے پر پارٹی کی طرف سے بہت شکایات آ رہی ہیں۔
Comments are closed.