وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم وسائل کی کمی سے تباہ نہیں ہوتی لیکن کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوجاتی ہے۔
عمران خان نے پی ٹی آئی کے پچیسویں یوم تاسیس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے حکمران جب کرپشن کرتے ہیں تو قوم تباہ ہوجاتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں حکمران ملک کا پیسا لوٹ رہے تھے اس لئے میں نے تحریک انصاف بنائی۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر حکمران اقتدار میں آکر پیسہ بناتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسا الیکشن سسٹم لائیں گے جو جیتنے اور ہارنے والے دونوں تسلیم کریں۔
عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سسٹم لارہے ہیں، اس کے بعد سب نتائج کو تسلیم کریں گے۔
Comments are closed.