بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی پرچم کی جگہ پی ٹی آئی جھنڈے آویزاں کرنے پر احسن اقبال کی تنقید

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور میں قومی پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے جھنڈے آویزاں کرنے پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار کر اپنی پارٹی کے جھنڈے لگادیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس حوالے سے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟‘‘ یہ ہے کپتان کی نئی منطق۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.