جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔

کیمپ میں شریک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ تمام کھلاڑی کیمپ میں سخت محنت کر رہے ہیں، ہم ٹیم منیجمنٹ کے پلان کے مطابق ٹریننگ کروا رہے ہیں۔

بابر اعظم نے نائب کپتان محمد رضوان کو وزڈن کے سال کے 5 بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ میں 2 فل ڈے اور پچاس اوورز کا ایک ہاف ڈے پریکٹس میچ کھیلا جاچکا ہے، ان میچز میں بیٹسمینوں نے بہت اچھا رسپانس دیا ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ کوشش ہےکھلاڑیوں کو پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں روزکی پچ کی مناسبت سے ٹریننگ کرائیں، کھلاڑی جس طرح محنت کررہے ہیں امید ہے کہ سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.