وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا اقدام اتنا ہی برا تھا تو وفاق اور تین صوبوں نے اس پر عمل کیوں کیا؟، قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا نے میری کوئی تجویز مسترد نہیں کی، وزیراعظم کی لاک ڈاؤن سے متعلق اپنی سوچ ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دی تھی مسترد نہیں ہوئی، اگر این سی او سی نے ٹرانسپورٹ سے متعلق قدم نہیں اٹھائے تو ہم لیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں مثبت شرح 25 فیصد تک ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پہلے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بعض شہروں میں مثبت شرح 25 اور کہیں 1فیصد ہے، ہمیں ترجیحات طے کرنی چاہئیں کہ زیادہ بچاؤ کس طریقے سے ہوگا۔
Comments are closed.