چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، وزیراعظم نےقومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، انہوں نے اسمبلی کو کسی بھی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا۔
بلاول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر کالعدم قرار دے دیا۔
انہوں نے کہاکہ لوگ جاں بحق ہوئے، 500 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق اپنے ارکان اسمبلی کو آگاہ کردیا ہے۔
Comments are closed.