الیشکن کمیشن خیبرپختونخوا نے قومی اسمبلی کی 4 خالی نشستوں اور خواتین کی مخصوص نشست پر انتخابی شیڈول کا پبلک نوٹس جاری کردیا ہے۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے، 14 اگست کو امیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق 17 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 20 اگست تک کی جاسکیں گی۔
شیڈول کے مطابق 26 اگست کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی اور 27 اگست کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق 29 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ قومی اسمبلی کی 4 خالی نشستوں پر پولنگ 25 ستمبر 2022ء کو ہوگی۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے جن 4 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی، اُن میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور اور این اے 45 کرم شامل ہیں۔
Comments are closed.