بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے انڈیکس میں مجموعی طور پر 1945 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس مجموعی طور پر 1945 پوائنٹس اوپر جاکر 42 ہزار 96 پر بند ہوا۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے میں انڈیکس 2 ہزار 411 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں ایک ہفتے میں ایک ارب 34 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے جن کی مالیت مجموعی طور پ 39 ارب روپے سے زائد رہی۔ 

اسی طرح گزشتہ کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 275 ارب روپے بڑھ کر 7047 ارب روپے ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.